بلاول بھٹو اس بار چودہ اگست اوسلو میں منائیں گے، پی پی پی ناروے نے بلاول کے استقبال تیاریاں شروع کر دیں

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

اوسلو (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس بار جشن آزادی پاکستان ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منائیں گے۔ پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری زمان، جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار، نائب صدر علی اصغر شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اوسلو پہنچنے پر پی پی پی ناروے اپنے لیڈر کا بھرپوراستقبال کرے گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

بیان میں کہاگیاہے کہ بلاول بھٹو چودہ اگست کو یوم آزادی کے پروگرام میں شریک ہوں گے جس کا اہتمام نارویجن پاکستانی سیاستدان عامرجاوید شیخ کی قیادت میں قائم چودہ اگست کمیٹی نے کیاہے۔ بلاول بھٹو کی نارویجن حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

پی پی پی ناروے ان کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کرے گی جس کے دوران وہ پی پی پی ناروے اور دیگر یورپی ممالک سے آئے پی پی پی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ پندرہ اگست کی شام بلاول بھٹو کے اعزازمیں عشائیہ دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو کے دورہ ناروے کے انتظامات کے سلسلے میں سابق وزیر اور پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ پہلے ہی ناروے پہنچ چکے ہیں۔

ائرپورٹ پر قمر الزمان کائرہ کا چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، شیخ طارق محمود، شیخ ناصر محمود، میاں اسلام، مرزا ذوالفقار، علی اصغر شاہد، عامر جاوید شیخ اور دیگر نے استقبال کیا۔