بلاول بھٹو کی شکل میں ملک کو نئی اور ولولہ انگیز قیادت میسر آچکی ہے، کامران گھمن

Kamran Ghuman

Kamran Ghuman

بارسلونا: پیپلز پارٹی یورپ کے کوآڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن پیپلزپارٹی کے وفد ملاقات کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے سب سے بڑا جلسہ کیا جس کا ریکارڈ توڑا نہیں جا سکا۔ جا لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے آج میں انہیں دیکھانا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے کراچی تک پارٹی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدل لوگ کاروباری ہو سکتے ہیں تاجر ہو سکتے ہیں بہادر نہیں ہو سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بہادروں کی جماعت ہے۔ بے نظیر نے سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی جان کا نزرانہ پیش کر دیا اور آج بہادروں کی اولاد بلاول بھٹو میدان میں ہیں ، لوگ تلاش کر رہے تھے کہ محترمہ کی شہادت کے بعد کوئی بھٹو میدان میں آئے گا اور بلاول میدان میں آگیا ہے اور انشاء اللہ یہ میدان مارے گا۔

جو لوگ بجلی کا رونا روتے تھے آج کیا انہوں نے بجلی کی کمی دور کی، آج بجلی کی قیمتوں کے اضافے نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور آئین کے ساتھ ہیں ، ہم کسی حکومت کسی پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔