بلاول بھٹو این اے 204 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاڑکانہ (جیوڈیسک) آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے ایاز سومرو نے قیادت کو استعفی بھجوا دیا، ڈاکٹر عذرا فضل بھی چند روز میں استعفی دے دیں گی۔

لاڑکانہ این اے دو سو چار سے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے ۔ ایاز سومرو آج شام اسلام آباد پہنچیں گے ۔ تین جنوری کو وہ استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

استحقاق کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ایاز سومرو استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں گے ۔ ایاز سومرو کی نشست پر بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے۔

این اے دو سو تیرہ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی اپنا استعفی ایک دو روز میں سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کر دیں گی۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خالی کردہ نشست پر آصف زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے۔