بلاول بھٹو کی بات ایک کان سے سن کردوسرے سے نکال دیتے ہیں، پرویزرشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست اور نہ ہی پاکستان کی تاریخ سے واقف ہیں اس لئے ان کی کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نہ پاکستان کی سیاست سے اورنہ ہی پاکستان کی تاریخ سے واقف ہیں حتی کہ وہ اپنی والدہ محترمہ اوراپنے نانا کی تاریخ سے بھی ناواقف ہیں، اس لئے ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا کی پھانسی پرجس شخص نے مٹھائی تقسیم کی اورکریڈٹ لیا آج بلاول ان کے مداح ہیں اور ان ہی کی زبان استعمال کر رہے ہیں،اس لیے بلاول کی بات ایک کان سے سن کردوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم سے مالقات کا انتظار کرنے والے آج ان پر الزام تراشی کررہے ہیں، ایسے لوگ نا جانے کب جھوٹ بولنا بند کریں گے لیکن ہم اپنا سچ پارلیمنٹ میں ضرور بتائیں گے۔