بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کا بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فوزیہ وہاب مرحومہ کے صاحبزادے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا مشیر برائے قانون بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی نامزدگی کو پیپلز پارٹی غریب کارکنان کی فتح قرار دیتے ہوئے۔

فوزیہ وہاب کے فرزند مرتضیٰ وہاب کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنی والدہ کے تقشن قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کا رکنان کی عزت اور اُن کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں گے۔

جاری کردہ ۔سید امجد علی شاہ
ضلعی صدر BWOضلع کورنگی