بلاول کے مطالبات نہ مانے تو تحریک چلائیں گے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو کے مطالبے نہیں مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شا ہ نے کہاکہ میاں صاحب نے عوام سے جو وعدے کیے، ان میں سےایک بھی پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، پی پی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات غلط ہیں۔