بلاول نے خوب دوستی نبھائی، علی حیدر کو مبارکباد دینے لاہور چلے آئے

Bilawal with Ali Haider

Bilawal with Ali Haider

لاہور (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کراچی سے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ لاہور پہنچے تو پہلی مرتبہ ایئر پورٹ کے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر میڈیا سے گفتگو کی، کہا یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے تین سال اپنے بیٹے کی جدائی میں جس کرب سے گزارے وہ ایک والد ہی بیان کر سکتا ہے۔ پھر بلاول بھٹو گیلانی ہاؤس پہنچے تو علی حیدر گیلانی کو بانہوں میں بھر لیا اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علی حیدر کے لئے دعائیں کیں۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں علی حیدر کی بازیابی کی اطلاع افغان سفیر نے اور سب سے پہلے مبارکباد آرمی چیف نے دی۔ گیلانی ہاؤس میں بختاور بھٹو نے بھی علی حیدر گیلانی سے ملاقات کی اور ان کی بحفاظت بازیابی پر مبارک باد دی۔