بلاول وزیر داخلہ کیلئے خوف کی علامت بن گئے ہیں: مولا بخش چانڈیو

Maula Bux Chandio

Maula Bux Chandio

حیدر آباد (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو وزیر داخلہ چودھری نثار پر برس پڑے اور انہیں وزیراعظم کا دشمن قرار دے دیا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا چودھری نثار کو قومی معاملات اور دہشتگردی پر بات کرنی چاہیے۔ بلاول کے چاچا کہنے پر وہ کیوں چڑتے ہیں۔ ان کے لیے بلاول بھٹو خوف کا نام بن گیا۔

صوبائی وزیراطلاعت نے کہا بلاول بھٹو پنجاب آ رہے ہیں اب تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر بنانا اصل میں ان کا مذاق اڑانا ہے۔ راحیل شریف ہر اس جگہ پہنچے ہیں جہاں حکومت کا جانا بنتا تھا۔