بل گیٹس مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست

Bill Gates

Bill Gates

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی۔ مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس 78 کھرب 54 ارب روپے کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیر ترین شخص رہے۔

گزشتہ برس انکے اثاثوں کی مالیت 83 کھرب روپے تھی، وہ 22 برس کے دوران 17 باراس فہرست میں ٹاپ رہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اسپین کے بزنس مین امانتھیو اور ٹیگا ہیں ان کے پاس 70 کھرب 16 ارب روپے کا سرمایہ ہے۔ تیسرے نمبر پر 62 کھرب 83 ارب سے زائد دولت کے مالک امریکا کے بزنس مین وارن بفیٹ ہیں۔

میکسیکو کے ارب پتی تاجر کارلوس سلم چوتھے اور ایمیزون کے سی ای اوجیف بی زوس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ چھٹے نمبر پر ہیں ان کی دولت کا تخمینہ 46 کھرب 70 ارب روپے ہے۔