28 ارب کی لاگت سے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کرینگے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کے لئے پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے 16 اضلاع کے سکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی کمروں کی تعمیر کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، سکولوں کا سروے اور اس سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اضافی کمروں کی تعمیر سے بچوں اور بچیوں کیلئے تعلیمی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔