’’بن روئے‘‘ کی 82 بھارتی سینماؤں میں کامیاب نمائش

Bin Roye

Bin Roye

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اوردنیا بھر میں بھرپور پزیرائی کے بعد فلم ’’ بن روئے ‘‘ اب بھارتی سینما میں بھی دھوم مچانے آگئی اور 7 جولائی کو بھارت کے 82 سینما گھروں میں اس کی کامیاب نمائش کا آغاز ہو گیا۔

بھارتی شائقین اس پاکستانی فلم کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔بالآخر بھارتی مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور ’’بن روئے ‘‘ بھارتی سینماؤں کی زینت بن گئی۔ ’’ بن روئے ‘‘ پہلی پاکستانی فلم ہے جو بھارت کے 82 سینما گھروں میں ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سیاسی وجوہ کی بنا پر اس فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی جس کی وجہ سے مہاراشٹر کے شائقین بہت افسردہ ہیں۔ جن ریاستوں میں فلم کی نمائش جاری ہے ان میں گجرات/ سوراشٹرا، دہلی/ ایسٹ پنجاب‘ حیدر آباد / آندھرا / مراتھواڑا‘ کولکتہ‘ اور بھوپال شامل ہیں۔