بائیو میٹرک حاضری کی رپورٹ تیار، سندھ میں 5936 اساتذہ غیر حاضر نکلے

Biometrics

Biometrics

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

صوبہ سندھ میں 5936 اساتذہ غیر حاضر نکلے، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 1085 اساتذہ کو مفررور قرار دیتے ہوئے ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔

سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسکول نہ آنے والے اساتذہ کو مجرم سمجھتا ہوں، جو استاد اسکول نہیں آیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔