بپاشا باسو آج پیا گھر سدھار جائیں گی

Bipasha Basu and  Karan Singh Grover

Bipasha Basu and Karan Singh Grover

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا آج شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

واضح رہے اداکار کرن سنگھ گروور کی یہ تیسری جبکہ بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی یہ پہلی شادی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کرن سنگھ گروور کی سابق اہلیہ ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی جانب سے سابق شوہر اور ان کی ہونے والی بیوی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔

دوسری طرف رات گئے اداکارہ کی مہندی کی تقریب میں شلپا شیٹھی ان کی بہن سمیت بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔