برمنگھم :علامہ اشفاق عالم قادری کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے افطار ڈنر کا انعقاد

Allama Ashfaq Alam Qadri Parents Isale Sawab Iftar Dinner

Allama Ashfaq Alam Qadri Parents Isale Sawab Iftar Dinner

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) منہا ج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام سربراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم علامہ اشفاق عالم قادری کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے افطار ڈنراور محفل نعت کا انعقاد جامع منہا ج القرآن انٹرنیشنل میں کیا گیا۔

اس موقع پر معروف نعت خواں لالہ عبد القدیر ، حافظ تمیم انصاری ، حافظ عاصم خان، بیرسٹر رشید مرزا ، محمد اقبال ، حسیب اخلاق ، افضل طاہر گو لڑوی ، امام جامع ہذا ریاض احمد قادری ، علامہ بلال اشرفی ، محمد جمیل انور ، احمد نواز ، حاجی ریاض ، محمد منیر ، مطلوب ، راشد محمود ، طلعت حسین ، ملت رسول ، حاجی قمر ، رخسانہ عالم ، انیلہ اسد وائس چئیر پرسن بنات المسلمین برطانیہ ، ریحانہ شاھین ڈائر یکٹر بنات المسلمین برطانیہ ، رخسانہ اقبال ، کوثر پروین ، گلشن بانو ، ناہید تصور حسین ، قمر خلیل سیکرٹری جنرل یو کے پی این پی برمنگھم ، بلال مغل ، عابدہ مغل ، باجی مسرت ، حافظ اقبال ، احمد حسان عالم ، شائستہ ناز ، حاجی محمد اشفاق ، اخلا ق ، شاھد مغل ،شاھد طور اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اتباع رسول اور صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مرنے کے بعد اعمال صالح اور ایصال ثواب ہی انسان کے کام آتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جن لوگوںکے والدین دنیا ئے فانی سے کوچ کرچکے ہیں انکو چا ہیے کہ انکی مغفرت و بخشش کے لیے ایصال ثواب کی محافل اور صدقات و خیرات کا اہتمام کرتے رہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ 17 رمضان المبارک پہلے معرکہ حق و باطل غزوہ بدر کے حوالہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے اور اس دن کی نسبت سے بھی ایسی محافل کا سجانا باعث رحمت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ اپنی اولاد کی سیرت النبی کے مطابق تعلیم و تربیت کریں تا کہ ہما رے دنیا سے جا نے کے بعد بھی ہما ری بخشش و مغفرت کے لیے انتظام ہوتا رہے۔

انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ افراد جن کی اولاد اپنے والدین کی خدمت انکے جانے کے بعد بھی کرتی رہتی ہے اور اسکا سب سے بڑا زریعہ ایصال ثواب کی محافل کا اہتمام اور نیک عمل ہیں۔ اس روحانی و مذہبی محفل کے اختتام پر دنیا بھر میں مسلم امہ سے تعلق رکھنے والے فوت شدگان کے لیے بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔