برمنگھم کرکٹ پارکس لیگ کے زیراہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، انعامات تقسیم کیے گئے

Birmingham Cricket Parks League Ceremony

Birmingham Cricket Parks League Ceremony

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) برمنگھم کرکٹ پارکس لیگ کے زیر اہتمام ایک اہم اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا جس میں کر کٹ کے میدان میں نمایاں کا رکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی حواصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض بانی برمنگھم کرکٹ لیگ محمد اشرف ، چیئرمین ظفر اسلام ،صدر ایف آر ڈی کلاک اور امجد خان نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پرڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ،ڈپٹی پولیس کرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز کونسلر یوین موسکیٹو، قونصلر آف برمنگھم سید احمد معروف ،کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر ماجد محمود ، کونسلر بشارت داد ، کونسلر محمد ادریس ،کونسلر افتخا ر احمدچو ہدری ،کونسلر ذاکر چو ہدری ،شکیل جا وید،سوسن آسٹن، مسٹر ڈیرن شیر برمنگھم پارکس کے سربراہ ، مسٹر پیٹر شارٹ ، مسٹر جون ہیبڈ ، مسٹر ایڈ میکب ،نذیر مغل ایکسئین میرپور آزادکشمیر و چیئرمین گزڈڈ آفیسر ایسویسی ایشن، راجہ ایا ز خان ،سید شہزاد حسین شاہ ، وقا ر کیانی ، ساجد یوسف ، راجہ طارق خان سیکرٹری اے جے کے کرکٹ کلب ، محمد نزاکت ، رفا قت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جواں سال نسل کی کھیل کے حوالہ سے حواصلہ افزائی بے حد ضروری ہے ایسی مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہو کر دیگر منفی معاشرتی برائیوں سے خو د کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روزمرہ زندگی کی مصروفیا ت میں سے کھیل اور تفریح کے لیے وقت نکالنا بھی ضروری ہے اس سے نہ صرف ذہنی آسودگی حاصل ہو تی ہے بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی بڑا فا ئدہ مند عمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پارکس کھیل کے میدان اور تفریح گاہیں آباد ہو نگی تو ہسپتال اور دیگر علاج گا ہوں سے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ایک صحت مند ذہن ایک صحت مند جسم میں پرورش پاتا ہے کھیل کود انسانی خون کی گردش اور مختلف بیما ریوں سے بچنے کا اہم زریعہ ہے اسلیے ایسے پروگرامات اور سرگرمیوں میں نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے تاکہ وہ کسی بھی منفی سرگرمی اور بیماری کا شکار نہ ہو سکیں گمراہی اور بے راہ روی سے بچائو کا بھی یہ بہترین زریعہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر مختلف میچوں میں نمایا ں پو زیشن حاصل کر نے والے بلے بازوں ، بائولرز اور دیگر میں ٹرافی اور کپ تقسیم کیے گئے جب کہ تقریب کے شرکاء نے ایسی تقریبات کو مستقبل قریب میں بھی جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔