رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ ملک محمد امین

 Layyah

Layyah

لیہ : چک نمبر ایک سو پچیس ٹی ڈی اے میں ملک محمد امین بودلہ کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ جس گھر میں میلاد شریف کی محفل سجائی جائے وہاں سال بھراللہ کی رحمت نازل ہوتی رہتی ہے۔۔

انہو ںنے کہا رحمت دوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اخوت اوربھائی چارہ کادرس دیا ہے۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مواخات مدینہ میں مہاجر و انصار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کوبھائی بھائی بنا دیا۔

محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔