بلیک کافی کا کھانے سے پہلے استعمال وزن کم کرنے میں معاون

Black Coffee

Black Coffee

امریکی ماہرین نے بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے اور اسے دوبارہ بڑھنے نہیں دیتا، اس سے انسان اپنے آپ کو جسمانی طور پر تندرست و توانا محسوس کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بلیک کافی کا استعمال ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال کر کے وزن کو گھٹا کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔