سولہ دسمبر سیاہ ترین دن ہے، آئندہ سال کرپشن کیخلاف تحریک چلائیں گے: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سولہ دسمبر کے دن کو بھلایا نہیں جا سکتا، قوم سانحات سے سیکھتی ہے، سانحہ پشاور کے شہداء کا پیغام یہی ہے کہ ذات سے بڑھ کر ملک کے لئے کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور عدالتوں نے مایوس کیا، نیب کرپشن روکنے میں ناکام ہو گیا۔ قوم کو پرامن جد و جہد کے لئے میدان میں لائینگے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ بارڈر نظریاتی بارڈر ہے۔

اسلام کے نام پر پاکستان بناء لیکن ملک میں کبھی اسلامی قانون نافذ نہیں ہو سکا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پروفیسر غلام اعظم کے جنازہ میں شرکت کے لئے سرتاج عزیز کو کہا لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔

حکومت بنگلہ دیش میں قید جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی رہائی کے لئے کردار ادا کرے۔