کالے جادو کا توڑ، اداکارہ میرا کے سری لنکن بابا سے رابطے

Meera

Meera

اسلام آباد (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنے ہسپتال کی تعمیر کے راستے میں حائل کالے جادو کو ختم کرانے کیلئے 101 سالہ سری لنکن عامل مشکور بابا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

مشکور بابا اداکارہ میرا کی دعوت پر 3 روز کیلئے پاکستان آئینگے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو کسی نے بتایا تھا کہ ان کے ہسپتال کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ کالا جادو ہے۔

یاد رہے کہ مشکور بابا نے نواز شریف کی دوبارہ حکومت میں آنے کی پیش گوئی بھی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔