کالا جادو میاں بیوی میں طلاق کراتا ہے، ریحام خان کا ٹویٹ

Reham Khan

Reham Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں طلاق کی نئی وجہ بتا دی، لکھتی ہیں کہ کالا جادو میاں بیوی میں علیحدگی کا باعث بنا۔

کپتان اور ٹی وی اینکر کی شادی اور پھر علیحدگی کی خبریں میڈیا پر چھائی رہیں۔ عمران خان اور ریحام خان جب تک اکٹھے رہے سب ٹھیک نظر آتا رہا لیکن جیسے ہی دونوں میں طلاق کی نوبت آئی تو میڈیا سمیت ہر کوئی اس علیحدگی کی وجہ سوچنے لگا، مختلف بیانات اور قیاس آرائیاں منظر عام پر آ چکی ہیں۔

کبھی ریحام کا سیاست میں قدم رکھنا اور کبھی ریحام کا کپتان کے عزیزوں کو نہ بھانا، پھر عمران کی دوسری دلہن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کتوں کی بیڈ روم تک رسائی بھی اُسے پسند نہیں تھا اور اب ریحام کو لگتا ہے کہ کالا جادو دونوں میں علیحدگی کی وجہ بنا اپنے تازہ ٹویٹ میں ریحام کا کہنا ہے کہ شیطان میاں بیوی میں علیحدگی کرانے کیلئے کالا جادو کراتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ قرآن پاک کے مطابق ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو سکھایا جس کا بنیادی مقصد میاں بیوی میں علیحدگی کرانا تھا۔