کالی آندھی کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان دو روز میں ہوگا

National Team

National Team

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں ہوگا ، ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جب کہ خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے اور بھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے ۔ سولہ رکنی سکواڈ کی صورت میں محمد رضوان ٹیم میں جگہ بنا سکیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شیڈول ہے ۔ سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان کے ڈراپ ہونے کا امکان خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔