توہین رسالت قانون میں ترمیم کا خواب دیکھنے والے احمق ہیں۔ مفتی خالد محمود

Khanewal Conference

Khanewal Conference

خانیوال (راشد ملک سے) توہین رسالت قانون میں ترمیم کا خواب دیکھنے والے احمق ہیں اسلامیان پاکستان ایسی مکروہ سازشوں کو ناکام بنادیں گے اپنی جانوں پر کھیل کر ناموس رسالت ۖ ایکٹ کا دفاع کریں گے قادیانیت نوازی حکومت کو لے ڈوبے گی کل ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔

ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر ،پاکستان علما کونسل کے ضلعی صدر مفتی عمر فاروق، شبان ختم نبوت کے ضلعی صدر مفتی سمیع اللہ معاویہ، جمعیت اہلسنت کے راہنما مولانا اقبال ساجد نے ختم نبوت ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام جامعہ مسجد نور شاہین ٹائون میں ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے جس حکمران نے ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑا اس نے عوامی ردعمل بھی دیکھا۔

پاکستان کے تمام مسالک نے فروعی اختلافات کو بھلا کر حکمرانوں پر واضح کیا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے تمام مسلمان متحد ومتفق ہیں۔عالمی کفریہ طاقتیں پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنے کیلئے کبھی اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اسلامی کا لفظ ہٹانے کیلئے اور کبھی دستور کی اسلامی دفعات کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی حکومتوں پر دبائو ڈالتی ہیں اور جب بھی حکمران سکینڈل کی زد میں آتے ہیں تو اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسلامی قوانین کو تختہ مشق بناکر اپنے آقاؤں سے اظہار غلامی کرتے ہیں۔

سابق حکومت نے سپریم کورٹ کی بار بار پیشیوں سے تنگ آکر ناموس رسالت ۖ ایکٹ کو چھیڑنا چاہا تھا تو پوری قوم سڑکوں پر آگئی تھی اب اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ کو غدار وطن قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ فی الفور واپس لے۔

انہوں نے کہا کل جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا علما اور خطبا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اہمیت پر بیان کریں گے اور توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے سیمینار سے شیخ محمد زوہیب ،مولانا طاہر شہزاد ،شیخ عابد حسین نے بھی خطاب کیا۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287