بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

 Pakistan

Pakistan

نئی دہلی (جیوڈیسک) دوسرا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نئی دہلی میں جاری ہے۔ پاکستان کو آج میزبان بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔

قومی کھلاڑی بھارت کو ہرانے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس سے پہلے دوسرے میچ میں قومی بلائنڈ کرکٹرز نے انگلینڈ کو 297 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر محمد اکرم نے 17 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔ ریاست خان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں انگلش ٹیم پانچ وکٹ پر 199 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم نے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر بلائنڈ ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔