بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کے بارے میں نہیں سوچتی: ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا اپنے کرئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت تھا جب وہ محض ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے اور متعدد فلمیں بھی کر ڈالیں اور اس دوران وہ مختلف قابل لوگوں سے بھی ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اتنے عرصے میں بے شمار بہترین مواقع ملے اور اپنی اداکاری کے حوالے سے انہوں نے بے پناہ تعریفیں بھی سمیٹیں جس کے لئے وہ خواد کو خوش قسمت بھی سمجھتی ہیں۔

اپنی نئی آنے والی مراٹھی فلم ایک البیلہ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ مراٹھی فلم میں کام کر نے کی بھی خواہش رکھتی تھیں۔