آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی مزید 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام ٹیلی نار کے تعاون سے میونسپل اسٹیڈیم نواب شاہ پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں پاک اسپورٹس کلب نے پولیس بوائے کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیدی ۔کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔

دوسرے میچ میں فردوس کلب نواب شاہ نے مد مقابل ینگ بلوچ کلب کو بھی پنالٹی ککس پر 5 -4سے ڈھیر کردیا تیسرے میچ میں وزیر شہید پنجگور نے فردوس کلب نواب شاہ کو با آسانی 4-0سے ہرادیا فاتح ٹیم کی جانب سے نعیم نے دو جبکہ نواز اور اقبال نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔چوتھے میچ میں الشہباز کلب نواب شاہ نے سخت مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سکھر کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا الشہباز کی جانب سے جواد اور شہزاد نے گول اسکور کئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری ستار بادانی ،اسد اللہ ،نصیر عمر اور جہانگیر خان نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر رائونعیم بلو اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے ۔