معمار اسپورٹس نے ناکہ محمڈن اور ماری پور آزاد نے گریکس اسٹار کو شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی پہلے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں معمار اسپورٹس نے مد مقابل ناکہ محمڈن کلب کو 4-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے جمشید نہایت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 گول اسکور کئے ۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ماری پور آزاد نے سخت مقابلے کے بعد گریکس اسٹار ماری پور کو 2-0سے ڈھیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ماری پور آزاد کی جانب سے امجد اور شمسیر نے نہایت شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا نے میں اہم کردار ادا کیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اختر کوچ،غلام عباس ،عبدالباقی اور فیض HBLنے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،اسپورٹس آرگنائزر عیسیٰ خان ساجدی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔