آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام میونسپل اسٹیڈیم نواب شاہ پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں کنگ بلوچ نے مقابل الشہباز فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی ،دوران کھیل کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔دوسرے میچ میں ینگ بلوچ نے جھولے لعل کلب کو 1- 0 سے زیر کردیا ۔کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم کی جانب سے سجاد نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

تیسرے میچ میں پاک اسپورٹس نے کنگ بلوچ کو 2-0 سے ڈھیر کردیا نوید اور اصغر نے شاندار گول اسکور کئے ۔جبکہ چوتھے میچ میں پولیس بوائے نواب شاہ نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مضبوط حریف اسلم آزاد کلب کو 2 -0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا پولیس بوائے کی جانب سے اکبر اور ذوالفقار نے گول اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ستار بادنی،اسد اللہ اور نصیر عمر بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر رائو نعیم بلو اور میڈیا کوارڈینٹر اسھاق عثمان تھے ۔