بولیویا میں حکومت مخالف احتجاج ,مظاہرین نے ایک سرکاری عمارت کو آگ لگادی

Bolivian Protest

Bolivian Protest

بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا کے شہر ایل ایلٹو میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے خونیں تصادم کی شکل اختیار کرگئے۔ سیکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میونسپل آفس کی عمارت کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نےعمارت کو آگ لگانے کے بعد اس کا گھیراؤ کرلیا۔ اس وقت عمارت میں کئی اہلکار موجود تھے.آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ مظاہرین کا گھیرہ توڑ کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم چھ افراد آگ میں جل کر ہلاک ہوگئے۔

بولیویا حکومت کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے اور وہ اپوزیشن کے ساتھ میز پر بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔