بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور اسپورٹس مووی سلطان کا نیا ٹریلر جاری

Sultan Teaser

Sultan Teaser

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور اسپورٹس مووی سلطان کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا، اداکار سلمان خان کے بعد انوشکا پہلوانی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم سلطان کی کہانی ہریانہ کے پہلوان سلطان کی ہے۔ فلم میں عارفہ کا کردار نبھاتی انوشکا بھی اکھاڑے میں داؤ پیچ لڑا رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا، امیت سدھ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ سلمان خان اور انوشکا کی یہ فلم سلطان چھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔