بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور انکی اہلیہ کی 16 برس بعد راہیں جدا

Farhan Akhter with Wife

Farhan Akhter with Wife

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر اور انکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

فرحان اختر نے اپنی قریبی دوست ادھونا سے 2000 میں شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 16 سالہ رفاقت کے بعد باقاعدہ علیحدگی ہو گئی ہے۔ اداکار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

فرحان اختر نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ فرحان اختر نے اسکرپٹ رائٹنگ، گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تاہم فلمی میدان میں کامیاب ہونے والے فرحان اختر کو ازدواجی زندگی میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔