بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی فلم راکی ہینڈسم کا ٹریلر جاری

Rocky Handsome

Rocky Handsome

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار جان ابراہم کی فلم راکی ہینڈسم کا ٹریلر آگیا، ایکشن سے بھرپور فلم میں شروتی ہاسن بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

راکی ہینڈسم کی کہانی جنوبی کورین فلم دی مین فرام نو وئیر سے ماخوذ ہے جس میں ایک شخص ڈرگ مافیا سے لڑنے اکیلا نکل پڑتا ہے۔

فلم میں جان ابراہم کے مد مقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار کر رہی ہے، راکی ہینڈسم پچیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔