بالی ووڈ اداکار ششی کپور کو فلمی خدمات پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

Shashi Kapoor Award

Shashi Kapoor Award

ممبئی (جیوڈیسک) ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بالی ووڈ کو لاتعداد خوبصورت فلمیں دینے والے اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی سپرسٹار بھی موجود تھے۔

ممبئی میں ہونے والی تقریب میں امیتابھ بچن، آشا بھوسلے ریکھا اور کپور خاندان کے نامور فنکار موجود تھے۔ ششی کپور ایوارڈ بھارتی وزیر اطلاعات ارون جیٹلی نے پیش کیا۔ ششی کپور نے 100 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے نقوش چھوڑے۔

ان کی فلمیں نمک حلال ، دیوار ، کبھی کبھی نے بالی ووڈ نگری میں تہلکہ مچادیا۔ فلمی دنیا میں اداکارہ ریکھا ، شرمیلا ٹیگور اور زینت امان کے ساتھ ششی کپور کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی۔ ششی کپور پر فلمائے جانے والے متعدد گانوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور سدا بہار کہلائے۔