بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے جہاز سے چھلانگ لگا دی

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی (جیوڈیسک) ویسے تو بالی وڈ اسٹارز اپنی فلموں کو لے کر کافی مصروف رہتے ہیں لیکن جیکولین نے اپنے اس مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکال کر دبئی میں اسکائے ڈاﺅنگ کی جس کی اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔

سری لنکن اداکارہ نے اپنے اس دلچسپ تجربے کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔ اس ویڈیو میں جیکولین نے لوگوں کو یہ بھی پیغام دیا کہ وہ اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاریں۔

جیکولین اسکائے ڈاﺅنگ کرتے وقت کافی ڈری ہوئی نظر آئیں تاہم اس کو مکمل کرنے کے بعد وہ بہت ہی خوش دکھائی دیں اور انہوں نے لوگوں کو بھی اس کا تجربہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو جیکولین اس وقت بالی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ہاوس فلم 3، ڈھشوم اور اے فلائنگ جٹ شامل ہیں۔ جیکولین کی تینوں ہی فلمیں رواں سال ریلیز ہوں گی۔