بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم میں قسمت آزمانے کو تیار

Priyanka Chopra,

Priyanka Chopra,

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھندے گاڑنے کے بعد پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

جی ہاں پریانکا چوپڑا 1990 ءکی مشہورسیریز’’بے واچ‘‘ پر مبنی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس میں وہ ولن کا کردار نبھائیں گی ۔

فلم کی کہانی لائف گارڈز کے الیٹ گروپ کے لیڈر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی فوج کے جوانوں کو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اپنی پہلی امریکی ٹی وی سیریز کوانٹکو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پرپیپلز چوائس ایوار ڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔