بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آسکر ایوارڈ کی میزبان بنیں گی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آسکر ایوارڈ کی میزبان بنیں گی، اداکارہ نے لباس کی تلاش شروع کر دی۔

فلم فئیرایوارڈ، پیپلز چوائس ایوارڈ اور اب انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب آسکر کی میزبان کا اعزاز پریانکا چوپڑہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دی اکیڈمی کے لیے بے قرار ہوں۔

یہ دیوانہ بنا دینے والی رات ہو گی جس کے لیے شاندار لباس کی تلاش جاری ہے۔

آسکر ایوارڈز اٹھائیس فروری کو کیلیفورنیا کے شہر ہالی وڈ کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔