بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا پربھی گلوکارہ بننے کا شوق سوار

Parineeti Chopra

Parineeti Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی سپر اسٹار کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں گلوکاری کا شوق ہے اور وہ بھی اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی طرح گلوکاری کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں،جلد ہی لوگ ان کی آواز سے محظوظ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری سے دورہونے کی خبروں سے تنگ آچکی ہیں۔ ان کے پاس کئی فلموں کے اسکرپٹ ہیں اور رواں سال کے آخر تک ان کی شوٹنگ بھی شروع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان کی آئندہ فلم’’سلطان‘‘ میں جلوہ گرہوں گی۔