بالی ووڈ میں اداکاراؤں سے برا سلوک کیا جاتا ہے، کنگنا

Kangana

Kangana

نئی دہلی (جیوڈیسک) کنگنا رناوت کا کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور وہ خود اس کا شکار ہو چکی ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ ہی اپنا کام کیا ہے۔شوبز میں کچھ سال پہلے وہ جس مقام پر تھیں وہاں اداکاراؤں کی عزت نہیں کی جاتی اور آج وہ اس مقام پر آکر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

کنگنا کے مطابق نئے اداکاروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہے یہ سوچ کر کہ کل یہ کامیاب ہوگئے تو ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے البتہ اداکاراؤں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔