بالی ووڈ میں ہر فنکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں ہرفنکار خود کو غیر محفوظ تصورکرتا ہے۔

یہ بات انھوں نے بھارتی مصنفہ سکھنیا وینکتراگھون کے ناول ’’ڈارک تھنگز کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ودیا بالن کا کہنا تھا کہ فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے۔

ہم سب اسے محفوظ کرتے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھا جاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی جس سے بعض اوقات ہم جذبات میں آ جاتے ہیں۔