بالی وڈ باکس آفس پر دو ہفتوں سے رئیس اور قابل کا راج

Kaabil vs Raees

Kaabil vs Raees

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ باکس آفس پر دو ہفتوں سے قابل اور رئیس کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے۔

شاہ رخ کی فلم رئیس رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی جو دنیا بھر سے 241 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

ہریتک روشن کی اندھی محبت پر مبنی فلم قابل کمزور آغاز کے بعد دوبارہ قدم جمانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 186 کروڑ روپے کمائی کر چکی ہے۔

دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی باکس آفس پر دونوں فلموں کا قبضہ برقرار ہے۔