بالی ووڈ کامیڈی فلم کی اینڈ کا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Ki and Ka

Ki and Ka

ممبئی (جیوڈیسک) فلم ایک بے کار نوجوان اور ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

دونوں شادی کا فیصلہ کرتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ لڑکا بیوی کی طرح گھر داری کرے گا اور لڑکی کمائی کرے گی۔ انکی شادی کی راہ میں ان کے والدین بھی آتے ہیں لیکن آخر کار شادی ہو جاتی ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ اپنے کردار ٹھیک سے ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔