بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمن کیلئے جاپان کا ثقافتی ایوارڈ

AR Rahman

AR Rahman

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمن کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں جاپان کے “فوکوکا” پرائز سے نوازا جائے گا۔

اکیڈمی او رگولڈن گلوب ایوارڈ کے فاتح اے آر رحمن کے حصے ایک اور اعزاز آیا ہے۔ ایشیا کے اس بہترین موسیقار کو فنی خدمات کے بدلے جاپان کا “فوکوکا” پرائز دیا جائے گا۔

یہ ایوارڈ ایشیائی ثقافت میں نمایاں کام کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ اے آر رحمن کو اس سے پہلے پدما بھوشن، نیشنل اور فلم فئیر ایوارڈ سمیت دیگر سے نوازا جا چکا ہے۔

گلوکار اب نئی فلموں موہن جوڈرو، اوکے جانو اور روبوٹ ٹو میں اپنی موسیقی کا جادو جگائیں گے۔