بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ کی بادشاہت خطرے میں

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ پر راج کرنے والے کنگ خان کی بادشاہت اب خطرے میں پڑ گئی ہے۔ جی ہاں مشہور امریکی میگزین فوربز کے مطابق شاہ رخ خان سال 14۔ 2015 کے امیر ترین 100 اداکاروں میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ سلمان خان اور امیتابھ بچن 33.5 ملین ڈالر کما کر 71 ویں نمبر پر ہیں۔

اس لسٹ میں نامور ہالی وڈ شیننگ ٹیٹم اور لیوناڈر ڈی کیپریو 29 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سلمان اور امیتابھ بچن سے پیچھے ہیں ، جن کے علاوہ اکشے کمار 32.5 ملین ڈالر کمائی کیساتھ 76 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

میگزین کے مطابق امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ معروف ٹی وی شو” کون بنے گا کروڑ پتی “کی میزبانی سے بھی خاصی بڑی رقم کمائی جبکہ سلمان خان نے کئی کامیاب فلموں کے علاوہ شرٹس کے کاروبار سے 30 ملین ڈالر کمائے جس کا بڑا حصہ انکے فلاحی ادارے Being Human میں خرچ ہوا۔ فہرست میں بالی وڈ اداکاروں کے علاوہ امیر ترین کھلاڑیوں کا بھی ذکر ہے جس میں بھارتی کرکٹر دھونی سب سے آگے ہیں جن کی کمائی 31 ملین ڈالر رہی اور وہ اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر موجود ہیں۔