بالی ووڈ فلم ”اظہر” کے گانے ”بول دو ذرا” کی ویڈیو جاری

Azhar

Azhar

ممبئی (جیوڈیسک) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی زندگی پر مبنی بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم اظہر کے گانے بول دو ذرا کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

فلم میں عمران ہاشمی اور نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ٹونی ڈی سوزا کی ہدایت اور ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم اظہر 13 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔