بالی ووڈ فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں علی ظفر کے ساتھ دھوکا ہو گیا

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی چند روزقبل ریلیزہونیوالی فلم ’’ڈئیر زندگی‘‘شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے مگر اس فلم میں پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر جنہوں نے میوزیشن اور عالیہ بھٹ کے دوست کا کردار نبھایا ہے کے ساتھ دھوکا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفرنے ’’ڈیئر زندگی‘‘ کے لیے 2 گانے ’’تو ہی ہے‘‘اور ’’تعریفوں سے ‘‘ گائے ہیں، جنھیں انھی پر فلمایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں گانے آن لائن ریلیز کیے گئے البم میں علی ظفر کی بجائے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں موجود ہیں،اس فلم میں اہم کردار کرنے کے باوجود ٹریلر اور پروموشن میں بھی علی ظفر کو نظر انداز کیا گیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی سنگرز کے ایسا کئی بار ہوچکا ہے۔