بالی ووڈ منا بھائی کو آئندہ ماہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

مہاراشٹر (جیوڈیسک) بالی ووڈ منا بھائی سنجے دت کی سزا کی مدت آئندہ ماہ مکمل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں عدالت کی جانب سے سنجے دت کو دی گئی سزا کی مدت آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی جس کے بعد انہیں آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں جیل سے رہا کردیا جائے گا جب کہ ریاستی وزیرداخلہ نے ان کی رہائی کے آرڈر پر دستخط بھی کردیئے اور غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں 27 فروری کو رہا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں سے منسلک کیس میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں انہیں 5 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔