بالی ووڈ کی جوڑیوں میں دوریوں کا موسم، انوشکا اور ویرات میں بھی فاصلے بڑھ گئے

Virat and Anushka

Virat and Anushka

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری میں آئے دن نئے رشتوں کے بننے اور توٹنے کے چرچے ہر زبان زد عام پر ہوتے ہیں، کبھی کسی اداکار کی شادی کی خبریں تو کبھی کسی سے علیحدگی کی خبریں خاصی عام ہوتی جارہی ہیں لیکن اب بالی ووڈ کے ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بڑھتی جارہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی گمان کیا جارہا ہے کہ دونوں میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی گہری دوستی بھی اب خطرے میں نظر آتی ہے ۔ دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پرایک دوسرے کو فالوکرنا چھوڑدیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں بھی خاصا تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ یہ بھی بالی ووڈ میں حالیہ جوڑوں کی طرح الگ تو نہیں ہورہے ہیں جہاں فلم نگری میں رنبیر کترینہ، ارباز ملائکہ، ہریتھک سوزین، فرحان ادھونا بھی دوریاں اختیار کر چکے ہیں جب کہ ان کے مداح دونوں کی شادی کی خبروں کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبت کے چرچے تو ہر جگہ عام تھے اور ویرات کوہلی نے اپنی محبت کا بر ملا اظہار بھی کیا تھا تاہم اداکارہ کی جانب سے کبھی برملا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔