بالی وڈ میں صرف پریانکا کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے: کالکی کوچلن

Kalki Koechlin

Kalki Koechlin

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں صرف پریانکا چوپڑا ہی واحد اداکارہ ہیں جنھیں مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ 32 سالہ اداکارہ کالکی کوچلن کا بالی وڈ میں صنفی عدم مساوات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بالی وڈ میں مردوں کی بالادستی قائم ہے۔ تاہم پریانکا چوپڑا ہی واحد اداکارہ ہیں جن کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

کالکی کا کہنا تھا کہ خواتین پر مبنی فلمیں بھی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جن میں کوئین اور پیکو جیسی فلموں کی مثالیں موجود ہیں ۔ تاہم اس کے باوجود بالی وڈ انڈسٹری معاوضے کے حوالے سے صنفی عدم مساوات عام ہے۔