بالی ووڈ کے کنگ خان کو ’’جل پری” کی تلاش

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) دنیا کا ہر شخص اپنی زندگی میں کچھ اہداف مقرر کرتا ہے بڑی تعداد میں لوگ ہر سال اپنے ان اہداف پر نظر ثانی کرکے ان میں اضافہ یا کمی کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ کے کنگ خان نے سال کے درمیان میں ہی اپنی خواہشات کی فہرست سے مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں میں شاہ رخ خان نے اپنی کئی خواہشات کی تکمیل کی خواہش ظاہر کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہشات کی فہرست تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

تاہم ابھی جن خواہشدات کو وہ پورا کرنا چاہتے ہیں ان میں گٹاربجانا سیکھنا، کھانا پکانا سیکھنا، اچھی جینزکی جوڑی تلاش کرنا، 5 قسم کے کاک ٹیل بنانا سیکھنا، ایک بار پھر سے ناول ’’پاپیلون‘‘ پڑھنا اور جل پری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔