بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان نے رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دے دیا

Amir Khan and Ranbir Kapoor

Amir Khan and Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’’بمبئی ویلویٹ‘‘ شائقین میں پذیرائی تو حاصل نہ کرسکی لیکن ان کی اداکاری فلم نگری کے مسٹر پرفیکنشسٹ کو ضرور بھا گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور بہترین اداکار ہیں وہ کوئی بھی فلم کرسکتے ہیں جو کہ ان کے اور انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور میں عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ میں انتہائی مختصر خصوصی کردار ادا کیا تھا۔