بالی ووڈ سپر سٹار گوندا کا فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

Govinda

Govinda

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار گوندا نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ گوندا کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں جو عزت ملی اس کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوندا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مداحوں کی دعائوں کی بدولت فلمی دنیا میں عروج دیکھا ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

بالی ووڈ کو پروان چڑھانے کیلئے بہت محنت کی اور نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اب نئے اداکاروں نے بالی وڈ کو سنبھالا دیا ہے۔

یہی بہترین وقت ہے کہ بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دوں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو اگر میری ضرورت پڑی تو اپنی خدمات ضرور پیش کروں گا۔